جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیل نے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفا ء کو تباہ کر دیا

اسرائیل نے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفا ء کو تباہ کر دیا۔

الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلامیہ کہا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے الشفا اسپتال کے مختلف حصوں کو مکمل تباہ کردیا ہے جبکہ اسپتال میں موجود 200 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے الشفا اسپتال کا کنٹرول قابض افواج کے ہاتھ میں ہے جس کے نتیجے میں اسپتال میں داخل مریضوں کی اموات میں اضافے کا خطرہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ٹینک اسپتال کو گھیرے ہوئے تھے۔ ڈرون اڑ رہے ہیں اور جمعرات کی شام کو اسرائیلی فوجیوں نے کمپلیکس کی تلاشی لی یہ فوجی اب بھی اندر گھوم رہے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج شہید فلسطینیوں کی لاشیں بھی اٹھا کراپنے ساتھ لے گئی ہیں۔ جبکہ افواج کی جانب سے اسپتال کے احاطے میں گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے، اسرائیلی افواج الشفا اسپتال سے مریضوں یا طبی عملے کے محفوظ انخلا کی راستے بند کر رہی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے کم از کم 7 ہزار افراد پناہ گاہ سے بھی محروم ہو گئے ہیں اور اسپتال میں پانی، کھانا اور داخل بچوں کیلئے دودھ کی شدید ترین قلت پیدا ہو گئی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت 42 ویں روز بھی جاری ہے اور 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 470 سے زائد ہوگئی ہے جن میں 4707 بچے، 3155 خواتین اور 668 بزرگ بھی شامل ہیں۔

You might also like

Comments are closed.