غزہ: نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، صہیونی فوجیوں نے مزید بمباری کرکے 7سو 7 فلسطینی مزید شہید کردیے،3سو بچے وحشیانہ بمباری کا شکار بنے، اسرائیلی فضائیہ نے 24گھنٹے کے اندر 47 حملے کیے،جس کے نتیجے میں 8اسپتال تباہ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی درندگی کے نتیجے میں غزہ میں 24اسپتالوں میں سے 8 بند ہوگئے، ایندھن نہ ملنے پر باقی 16 اسپتال بھی بند ہونے کا خدشہ ہے، شہید ہونے والے افراد میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
غزہ کی صورتحال کے حوالے سے فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ کا طبی ڈھانچاتباہ ہوگیا ہے،
32طبی مراکز ناقابل استعمال ہوچکے، اسرئیل کی مسلسل بمباری میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 77کے قریب افراد شہید ہوچکے ہیں، 27 سے زائد ایمبولینسز تباہ ہوگئیں ہیں۔
خیال رہے کہ 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں 5ہزار7سو 97 کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،تقریبا 27سو بچے اور17سو خواتین شہید ہوگئیں ہیں،صہیونی فوج غزہ کے مغربی کنارے 107فلسطینیوں کو شہید کرچکے ہیں۔
Comments are closed.