بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ارکان کو خریدنے کیلئے 50کروڑ تک کی پیشکش کی جا رہی ہے، عمران خان

American threat

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اس کا نظارہ آج لاہور کر رہا ہے، جہاں ممبران صوبائی اسمبلی کو خریدنے کےلئے 50کروڑ روپے تک کی پیش کش کی جا رہی ہے۔

عمران خان نے کہاکہ  اس سب کے پیچھے مرکزی کردار آصف علی زرداری ہے جو اپنی کرپشن پر این آر او لیتا ہے اور چوری کے اس پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے، خریدوفروخت کا عمل ہماری جمہوریت پر ہی نہیں بلکہ ہمارے سماج کی اخلاقیبنیادوں پر بھی سنگین حملہ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  عدالت عظمیٰ نے کارروائی کی ہوتی اور لوٹوں کو تاحیات نااہل کیا ہوتا تو اس سلسلے کی روک تھام کا کچھ بندوبست ممکن ہوتا، جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اس کا نظارہ آج لاہور کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار کی امریکی سازش سے آنے والے امپورٹڈ حکومت کے سرپرستوں کو قوم کے اس سنگین نقصان کا کچھ بھی احساس نہیں ہے۔

You might also like

Comments are closed.