hookup Suplee PA black gay hookup hookup Longmeadow bbw hookups app hookup Roosevelt New Jersey hookup Birmingham

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ادارے نیوٹرل ہیں بہت جلد نیوٹرل نہیں رہیں گے ملک میں جھاڑو پھرتے دیکھ رہا ہوں ، وزیر داخلہ

سیاسی دنگل میں اپوزیشن کو شکست ہوگی، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ادارے نیوٹرل ہیں بہت جلد نیوٹرل نہیں رہیں گے،ملک میں جھاڑو پھرتے دیکھ رہا ہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ ادارے نیوٹرل ہیں بہت جلد نیوٹرل نہیں رہیں گے ،ملک کے حالات گھمبیرہورہے ہیں،دہشتگرد بھی پاکستان میں داخل ہوچکے ہیںملک میں جھاڑو پھرتے دیکھ رہا ہوں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حالات تشویشناک اور پریشان کن ہیں، اس کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے، جو لوگ غلط فہمی میں ہیں یہ اندھے خواب دیکھ رہے ہیں، وہ آنکھیں کھولیں، یہ لڑائی ختم ہونے والی نہیں، اس کا انجام کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ادارے نیوٹرل ہیں لیکن بہت عرصے تک نیوٹرل نہیں رہ سکتے، پاکستان کی سالمیت کا سوال ہے، ملکی سالمیت اداروں کوبہت عزیز ہے، وہ نیوٹرل ہیں اور رہناچاہیے مگر پاکستان کے آگے کوئی چیز نیوٹرل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جووزیراعظم اوروزیراعلی بننے جارہے ہیں وہ دونوں ملزم ہیں۔ اقتدار کے بھوکوں پرفردجرم لگنی تھی۔عوام ملک میں مہنگائی کوبھلا کرعمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔عوام میں عمران خان کی بات کومانا گیا ہے۔عمران خان سب سے زیادہ مقبول ہوچکا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آخر میں جھاڑو پھرتی ہوئی دیکھ رہا ہوں، لوگ پاکستان کے اداروں کے بارے میں غلط باتیں کررہے ہیں،سیاسی ٹینشن کا پارہ بڑا ہائی ہے، سیاسی حادثے ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ ان پر فرد جرم لگنی تھی لیکن ایک وزیراعلیٰ اور دوسرا وزیراعظم بننے جارہا ہے، اگر اس ملک میں فرد جرم کے امیدوار وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بنیں گے تو من حیث القوم ہمیں دیکھنا ہوگا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ 4 ماہ پہلے کہا تھا کہ الیکشن کرادو،اس وقت ایک ہی حل ہے الیکشن، الیکشن اورالیکشن، بلآخر الیکشن کرنا ہوں گے کیونکہ شفاف الیکشن پاکستان کی ضرورت ہیں، اپوزیشن کوبھی شفاف الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔

You might also like

Comments are closed.