اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس کمیشن کیس پر پی ڈی ایم حکومت کے ججز پر اعتراضات مسترد کر دیئے۔
سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن پر حکومتی اعتراضات پر6جون کو ہونیوالا محفوظ فیصلہ تین ماہ بعد سنا دیا، عدالتِ عظمیٰ کے جج جسٹس اعجازالاحسن نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ججز پر اعتراض عدلیہ پر حملہ قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ نے 3 ججز پر سابقہ حکومت کے اعتراض کی متفرق درخواست خارج کر دی۔عدالت نے قرار دیا کہ اٹھائے گئے اعتراضات عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہیں، ججز پر اعتراض عدالت پر حملے کے مترادف ہے۔
کمیشن کے خلاف عابد زبیری کی آئینی درخواست پر 5 رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا،حکومت نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر پر اعتراض اٹھایا تھا۔اٹارنی جنرل کے اعتراضات سننے کے بعد عدالتِ عظمیٰ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Comments are closed.