سڈنی: آسٹریلیا نے بڑے پیمانے پر ایک سولر اور بیٹری فارم کے منصوبوں کی منظوری دی ہے جو سنگاپور کو توانائی برآمد کرے گا، اس منصوبے کو دنیا کا سب سے بڑا سولر علاقہ کہا جارہا ہے۔
حکام نے آسٹریلیا کے دور دراز شمال میں سن کیبل کے 24 بلین ڈالر کے منصوبے کے لیے ماحولیاتی منظوریوں کا اعلان کیا جس سے تیس لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔
اس منصوبے میں جس میں پینلز، بیٹریاں اور آسٹریلیا کو سنگاپور سے جوڑنے والی ایک کیبل شامل ہوگی، کو ٹیک ارب پتی اور گرین کارکن مائیک کینن بروکس کی حمایت حاصل ہے۔
وزیر ماحولیات تانیا پلیبرسیک نے کہا یہ دنیا کا سب سے بڑا سولر علاقہ ہو گا جو آسٹریلیا کو گرین توانائی میں عالمی رہنما کے طور پر پیش کرے گا۔
Comments are closed.