جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آرمی چیف کی امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ سے ملاقات

فلوریڈا: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل ایرک کوریلا سے ملاقات کی۔

انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، جنرل عاصم، جو کہ امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں، نے فلوریڈا میں ٹمپا بے میں سینٹ کام ہیڈ کوارٹرز میں جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے میڈیا ونگ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر گہرائی سے بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران دونوں جنرلز نے علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر غور کیا۔

دونوں اطراف نے مشترکہ تربیت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

سی او اے ایس نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

You might also like

Comments are closed.