لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ ختم ہونے میں تین دن باقی رہ گئے، امید ہے عوام کو عید کے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہت امید ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں عوام کو خوشخبری مل جائے گی، آئی ایم ایف کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں، ہم نواں جائزہ مکمل کرنے کی طرف جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کی پالیسی کے مطابق راستہ نکال لیا ہے، پاکستان نے مسلسل میٹنگز اور ان کے مطالبات تسلیم کر کے تمام تحفظات دور کر دئیے ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف سے متعدد بار رابطہ کیا اور یقین دہانی کروائی کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ چلنا چاہتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قسط آنے کے بعد پاکستان میں معاشی پروگرام کو آگے لیکر چلنے کے راستے نکل پڑیں گے، اس وقت ہمیں صرف ملک کا سوچنا ہے جس کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں۔
Comments are closed.