اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو قرض ادائیگی کے لیے پروگرام کی منظوری دے دی۔
Alhamdolillah the IMF Board has approved the revival of our EFF program. We should now be getting the 7th & 8th tranche of $1.17 billion. I want to thank the Prime Minister @CMShehbaz for taking so many tough decisions and saving Pakistan from default. I congratulate the nation.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) August 29, 2022
خبر رساں اداروں کے مطابق ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے اور اسٹاف سطح کے معاہدے کے ساتھ ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دیدی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے پاکستان کے پروگرام کی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئے پروگرام کی بحالی کے لیے سخت فیصلے کرنے پروزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیاست سے بالاتر ہوکر ریاست بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد جلد پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط مل جائے گی۔
دوسری جانب وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد جلد پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط کی رقم مل جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے پروگرام کی مدت میں ایک سال کی توسیع اور قرض کی رقم میں ایک ارب ڈالر اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد عالمی بینک اور اے ڈی بی سمیت دیگر عالمی ڈونرز سے بھی فنانسنگ ملنا شروع ہوجائے گی۔
Comments are closed.