glasgow hookups hookup Wyoming free amarillo hookups hookup Roosevelt New Jersey cctv grindr hookup tampa office hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی ایم ایف کی شرائط قوم کیلیے سخت آزمائش بن چکیں ہیں، سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط قوم کے لیے گلے کا ہار نہیں بلکہ سخت آزمائش بن چکی ہے، آئی ایم ایف 22کروڑ عوام کو پاﺅں کی زنجیریں اور ہتھکڑیاں پہنا چکا ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ  اب منی بجٹ کے ذریعے عوام کی گردن میں غلامی کا طوق ڈالنا چاہتا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے سے طے ہونے والی شرائط قوم کے سامنے لائی جائیں، نااہلوں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے، پی ٹی آئی ساڑھے تین برس حکومت کرنے کے بعد بھی بے سمت اور عوامی مسائل سے لاتعلق ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ موجودہ، ماضی کی حکمران جماعتوں اور ڈکٹیٹروں کی پالیسیاں یکساں رہیں، حکمران اشرافیہ مال بناتی رہی، غریبوں کے گھروں میں فاقے جاری رہے۔ ملک کو لوٹ کر جائیدادیں اور جاگیریں بنانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

انہوں نےمزید کہا کہ قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، پاکستان میں بجلی گیس کی قیمتیں آئی ایم ایف طے کر تا ہے، پی ٹی آئی کے دور میں غریبوں پر عر صہ حیات تنگ ہو گیا، گزشتہ تین برسوں میں روپے کی قدر میں 31فیصد کمی ہوئی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  مہنگائی کے طوفان اور روپے کی فری فال کی ذمہ دار حکومت ہے۔ استعماری طاقتیں اور مالیاتی ادارے ہماری حکومتوں کو اپنی ڈکٹیشن پر چلاتے ہیں، واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ملک امریکی غلامی کے لیے نہیں بنا۔ قوم کا اجتماعی شعور جاگیرداروں اور وڈیروں کو مزید قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر اسلامی نظام کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ ان شاءاللہ جماعت اسلامی قوم کو متحد کر کے پرامن جمہوری طریقہ سے ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کرے گی۔

You might also like

Comments are closed.