اسلام آباد : بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر ملنے کی امید ہے اور ان فنڈز سے پاکستانی کرنسی اور بانڈز پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
بلوم برگ نے رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے فنڈز آنے کے بعد پاکستان کو دیگر اداروں اور ممالک سے اضافی فنڈز ملنے کی راہیں کھلیں گی جبکہ مارکیٹ میں خاطر خواہ اعتماد آئے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ رواں ماہ پاکستان کے بانڈز اور کرنسی پر ضرب آئی ہے جب کہ سیاسی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے آئی ایم ایف کی طرف سے مدد میں تاخیر ہو رہی ہے جس سے سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
پاکستان ڈیفالٹ کا خوف دور کرنے کیلئے آئی ایم ایف،چین،سعودی عرب سے فنڈز کی کوشش کر رہا ہے اور پاکستانی قوم اس خوف سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Comments are closed.