اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی جائیں،کوشش کررہے ہیں لوگوں پر کم سے کم بوجھ پڑے،
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کافی مشکلات کا شکار ہے، مشکلات کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران ہے، معاشی بحران میں سب سے زیادہ عمل دخل آئی ایم ایف کا ہے یہ باتیں انہوں نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران کہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کریں پھر مدد کریں گے، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتے ہیں تو پیٹرولیم اور گیس سمیت دیگر کی قیمتیں بڑھتی ہیں، جب قیمتیں بڑھتی ہیں تو مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے اسحاق ڈار نےمشکل حالات کے باوجود اسٹینڈ لیا ہوا ہے، کوشش کررہے ہیں لوگوں پر کم سے کم بوجھ پڑے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پچھلے دو ماہ سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ایک فتنہ اور بےشرم انسان کوشش میں ہےملک ڈیفالٹ کرجائے، حکومت کوشش میں ہے ملک ڈیفالٹ نہ کرے۔
Comments are closed.