منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

آئی ایم ایف کا پاکستان کے پیشگی اقدامات کا اظہار اطمینان

approval

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے پیشگی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے گرین سگنل دے دیا، رواں ہفتے یہ معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کی پیشگی اقدامات کی شرائط پوری کرنے کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور آئی ایم ایف نے پیشگی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جس کے بعد رواں ہفتے اسٹاف سطح کے معاہدے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونے سے آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط بھی پوری ہوگئی ہے، چین کے قرضے رول اوور ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوگئے ہیں جبکہ باقی دوست ممالک کی جانب سے بھی پاکستان کیلئے اعلان کردہ پیکجز پر جلد عمل درآمد کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف سطح کا معاہدہ ہونے کے بعد نویں اقتصادی جائزے اور پاکستان کے لیے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے معاملہ آئی ایما اف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پیش ہوگا اور بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو اگلی قسط جاری ہونے کے ساتھ ہی آئی ایم ایف پروگرام بھی ٹریک پر آجائے گا۔

You might also like

Comments are closed.