اسلام آباد: وزارت خزانہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے پُر امید ہے، پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان اصولی طور پر معاملات طے پاگئے،پاکستان کو اپنے کوٹے کے ڈھائی ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اگلے ایک دو روز تک آئی ایم ایف کی جانب سے تصدیق متوقع ہے، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے تمام شرائط پوری کردی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آئندہ چند دنوں میں مزید ایک ارب ڈالر اور سعودی عرب سے بھی مزید 2 ارب ڈالر جولائی میں ملنے کی امید ہے۔
Comments are closed.