اتوار27؍رجب المرجب 1444ھ19؍فروری 2023ء

آئین کے تحت انتخابات کی تاریخ اور ناہی مشاورت کر سکتے ہیں،الیکشن کمیشن کا جواب

اسلام آ باد:الیکشن کمیشن کی جانب سے صدرعارف علوی کو جواب دیا گیا ہے کہ کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے۔

الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے لکھے جانے والے خط، جس میں لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کے تحلیل ہونے کے بعد دونوں صوبوں کے گورنرز سے رابطہ کیا لیکن اب تک ان کی جانب سے الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے لکھا کہ کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کی حکم کے تحت گورنر پنجاب سے رابطہ کیا جنھوں نے آگاہ کیا کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے کہ آئین گورنر سے مشاورت کی اجازت نہیں دیتا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس اسمبلی تحلیل ہو جانے کی صورت میں انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار موجود نہیں ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ کمیشن صدر پاکستان کے عہدے کا احترام کرتا ہے لیکن الیکشن کی تاریخ کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے الیکشن کے معاملے پر صدر پاکستان کے آفس سے مشاورت نہیں کر سکتا۔

You might also like

Comments are closed.