وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کراچی میں آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کی بنیاد پر کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی مردم شماری دیرینہ مسئلہ رہا ہے آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسدعمر نے کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار نہیں سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات میں جتنی تاخیر کرے گی ہمیں زیادہ ووٹ پڑیں گے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ہوگی تو پی ٹی آئی کے منصوبے مکمل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف وردی میں ہوتے ہوئے بھی مردم شماری نہ کرا سکے لیکن ہماری کوشش ہو گی کہ 2023 کے الیکشن نئی مردم شماری پر ہوں عمران خا ن پہلے شخص ہوں گے جومسلسل دوسری بار ویراعظم بنیں گے عمران خان نے کراچی کے حقوق کیلئے سب سے زیادہ جدوجہد کی پانی کی کمی دور کرنے کیلئے کے فور منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ وفاق کراچی میں بڑے منصوبوں پر کام کر رہا ہے پاکستان کا معاشی مستقبل برآمدات سے جڑا ہے وزیراعظم رواں ماہ کے سی آر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے گرین لائن منصوبہ مکمل ہوچکا، بسیں آرہی ہیں جب کہ 22 گرین لائن بس اسٹیشن مکمل ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا محمودآباد نالے پر آپریشن 100 فیصد مکمل ہوچکا شہر میں 60 کلومیٹر نئی سڑکیں بنا رہے ہیں۔
Comments are closed.