اتوار26؍رمضان المبارک 1442ھ 9؍مئی2021ء

یوم علیؓ کے جلوسوں پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کی خطرناک لہر سے بچنے کے لیے یوم علیؓ کے جلوسوں پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجالس کا انعقاد کورونا ایس او پیز سے مشروط ہے،کورونا کی سنگین صورتحال کے پیش نظر  فیصلہ کیاگیا۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی اوسی) کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہوا تھا، جس میں یوم علیؓ پر جلوسوں کے انعقاد پر پابندی کا لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

You might also like

Comments are closed.