اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہناہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے ایک بار پھر لاک ڈاﺅن پر غور کیا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں ایک بار پھر بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز پر اظہار تشویش کیا گیا۔
اسد عمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ضروری ہے کہ تمام صوبے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سخت ایکشن لیں ، تاہم کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے تمام فیصلے فریقین کے ساتھ مشاورت سے کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی وبا کورونا نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے لیکن ایک طرف جہاں دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں وہیں دوسری جانب دنیا بھر میں مختلف کمپنیاں کورونا کی ویکسین تیار کر رہی ہیں جس سے کورونا وائرس میں مبتلا مریض مستفید ہو رہے ہیں لیکن پاکستان میں تاحال عام عوام کے لیے کورونا وائرس ویکسین کی فراہمی کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا، جس کے باعث پاکستانی عوام کے اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔
حال ہی میں پبلک اکانٹس کمیٹی کے اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں انکشاف ہوا کہ حکومت کا کم از کم رواں برس کورونا وائرس کی ویکسین خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
Comments are closed.