جمعرات5؍رجب المرجب 1442ھ18؍فروری 2021ء

کورونا سے مزید 52 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 52 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 436 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 52 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1272 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 261 ہوگئی۔

ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 24 ہزار 176 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 30 ہزار 597 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 678 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 13 ہزار 44 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 263 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 37 ہزار 371 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1لاکھ 65 ہزار 716 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 6 ہزار 934 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 138 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 53 ہزار 644 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار 306 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2051 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 15 اموات ہوچکیں۔ 66 ہزار 240 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 29 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 1 ہزار 512 ہے۔ اسلام آباد میں 487 اموات ہوچکیں۔ 41 ہزار 30 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 958 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 91 ہے۔ صوبے میں 199 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 668 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9629 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 514 ہے۔ آزاد کشمیر میں 284 اموات ہوچکیں۔ 8831 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4945 جب کہ فحال کیسز کی 30 ہے۔ گلگت بلتستان میں 102 اموات ہوچکیں۔ 4813 مریض صحت یاب ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.