بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا جس میں ارکان کو خفیہ مراسلے سے متعلق بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری  نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس آج دوپہر کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے ارکان کو وزیراعظم کو ملنے والے دھمکی آمیز مراسلے سے متعلق بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے جب کہ دیگر کئی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

You might also like

Comments are closed.