اتوار26؍رمضان المبارک 1442ھ 9؍مئی2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 146 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 146 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 957 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 146 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4 ہزار 696 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 90 ہزار 553 ہے۔ اب تک 7 لاکھ 17 ہزار 9 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 182 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 47 ہزار 632 ہے۔ صوبے میں 8 ہزار 500 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 47 ہزار 50 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 560 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 14 ہزار 501 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 645 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 64 ہزار 414 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 413 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 165 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 310 اموات اور 1 لاکھ 2 ہزار 938 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 75 ہزار 498 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 495 ہے۔ اسلام آباد میں 683 اموات ہوچکیں۔ 62 ہزار 320 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 369 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 404 ہے۔ صوبے میں 236 اموات ہوچکیں۔ 20 ہزار 729 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 187 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 239 ہے۔ آزاد کشمیر میں 476 اموات ہوچکیں۔ 14 ہزار 472 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 310 جب کہ فعال کیسز 117 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 86 مریض صحت یاب ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.