پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

ملک بھر میں آج یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

آج 23 مارچ 2021 کو 81 واں یوم پاکستان قومی وملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہاہے اور 23 مارچ کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں پاک فوج کی جانب سے 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21  توپوں کی سلامی سے ہوا ، نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی ، صحت ،  خوشحالی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر 23 مارچ 1940 کوآل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرار داد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا ، یہ قرارداد لاہور منٹو پارک میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔

یوم پاکستان کے دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل تھی اور دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جبکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

خیال رہے ملک بھر میں کورونا ایس اوز پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے تقریبات منعقد کی  گئیں اور تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے جبکہ آج کے دن کی مناسبت سے سرکاری و نجی ٹی وی اور ریڈیو چینلز سے خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے جارہے ہیں جس میں یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا  گیا ہے ۔

دوسری جانب لاہور اور پشاور میں 21، 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ یوم پاکستان کا آغاز ہوا اور لاہور میں محفوظ شہید گیریژن میں یہ سلامی دی گئی جبکہ کورونا ایس اوز پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارش کے باعث 23 مارچ کی پریڈ اب 25 مارچ کو منعقد کی جائے گی اور  پریڈ میں تینوں مسلح افواج سمیت مختلف اداروں کے دستے حصہ لیں گے ، 25 مارچ کی پریڈ کا وقت اور مقام وہی ہوگا جو پہلے سے طے شدہ ہے۔

یاد رہے کہ 23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک (اقبال پارک) میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور 23 مارچ 1956ء کو پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا تھا۔

You might also like

Comments are closed.