ہفتہ 30؍جما دی الثانی 1442ھ13؍ فروری 2021ء

سینیٹ الیکشن : کپتان کاکارکنان کی تنقید کے بعدعبدالقادر کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کی قیادت نے بلوچستان کے کارکنان کے  تحفظات پر عبدالقادر کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  تحریک انصاف کی قیادت نے سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ عبدالقادر کو دیا تھا، لیکن کارکنان کے تحفظات کے بعد واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ عبدالقادر سے واپس لے کر ظہور آغا کو جاری کیا ہے،  کپتان ہمیشہ اپنے پارٹی ورکر کی آواز سنتا ہے۔

You might also like

Comments are closed.