اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پاکستان ائیر فورس کا نیا چیف مقرر کردیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیرمارشل ظہیر احمد بابر پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ہوں گے جن کی تقرری کی منظوری وزیر اعظم عمران خان نے دے دی ہے۔ ائیرمارشل ظہیر احمد بابر کو ائیر چیف مارشل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔
ائیر مارشل ظہیر احمد کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات کے گاؤں سدھ سے ہے، اور وہ معروف عالم دین حکیم غلام محمد کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے 1986 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی، اور ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف ایڈمن سمیت دیگر عہدوں پر تعینات رہے، انہیں سروس کے دوران اعلیٰ کارکردگی پر تمغہ امتیاز اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
Comments are closed.