Monthly archive

حکومت بناتے ہی پی ٹی آئی کا تھانوں میں تشدد پر پابندی کا فیصلہ

August 12, 2018 - 18:05
Posted in:

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ہماری قیادت پولیس اسٹیشنز اورقانون نافذ کرنے والے اداروںکو شہریوں پر تشدد کرنے کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے حکومت میں آتے ہی پولیس اسٹیشنز میں شہریوں پر تشدد کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے فوری بعد تھانوں میں شہریوں پر ہونے والے تشدد کو بند کرنے کے احکامات جاری کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشنز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کرنے پر پابندی ہونی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ یہ غیر اسلامی اور غیر ا

پی آئی اے آڈٹ،7 ارب روپے خردبرد ہونے کا انکشاف

August 12, 2018 - 18:05
Posted in:

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ’پی آئی اے‘ کی آڈٹ رپورٹ میں 7 ارب روپے خرد برد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر قومی ایئرلائین میں مالی بے ضابطگیوں کی چھان بین شروع کر دی اور اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے کو خصوصی مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں لکھا گیا کہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے پی آئی اے کو فنڈز کی مد میں فراہم کی جانے والی رقم 30.81 ارب روپے ہے جبکہ ایئرلائن کے فینانس ڈیپارٹ کی جانب سے فراہم کردہ حساب کی رقم 23.565 ارب روپے ظاہر کی گئی ہے۔مراسلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزراتِ خزانہ کی جانب سے ضمانتوں کی رقم پی آئی اےآڈٹ میں175.086 ارب بتائی گئی

اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا عمران خان کا وژن ہے، فواد چوہدری

August 12, 2018 - 17:05
Posted in:

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مختلف معاملات پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا عمران خان کا وژن ہے۔ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن معاملات مشاورت سے چلائیں ۔پی ٹی آئی وفد نے اسلام آبادکے اسپیکر ہاؤس میں ایاز صادق سے ملاقات کی، پی ٹی آئی وفد میں اسد قیصر، پرویز خٹک، عمر ایوب اور فواد چوہدری شامل تھے جس میں کل ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پر پی ٹی آئی وفدنےایازصادق کوعمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی اور اسپیکرکےانتخاب سےقبل پارلیمنٹ لاجزمیں نئی الاٹمنٹس پرتحفظات کااظہار بھی کیا ۔ملاقات کے بعدفواد چوہدری اور

کیا نجم سیٹھی کا جانا طے ہو چکا ہے ؟

August 12, 2018 - 16:11
Posted in:

کیا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے نجم سیٹھی کے رخصت ہونے کا وقت قریب آ گیا ہے؟صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ پاکستان کے سیاسی اور سماجی حلقوں میں بھی یہ سوال انتہائی دلچسپ موضوع کے طور پر گذشتہ چند ہفتوں سے موجود ہے۔اس کی ایک وجہ تو یہ بھی ہے کہ جب بھی پاکستان میں نئی حکومت آتی ہے تو وہ اپنی پسند اور اعتماد کے شخص کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی باگ ڈور سونپ دیتی ہے۔یہ بھی پڑھیےنجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخبانٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی ’دو برس‘ کی دوری پر

وقار یونس عمران خان کو مبارکباد دینے آسٹریلیا سے آگئے

August 12, 2018 - 16:05
Posted in:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس عمران خان کو مبارکباد دینے آسٹریلیا سے خصوصی طور پر پاکستان آئے ہیں ،وہوزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کریں گے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان کے آنے سے کرکٹ میں بھی بہترین تبدیلی آئے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ عمران خان ٹاپ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں اور ان سے بہتر جج کوئی نہیں ہوسکتا، کرکٹ میں جو بھی تبدیلی لانی ہے وہ اس پر بہتر طریقے سے سوچیں گے اور کرکٹ ہی نہیں ہر شعبے میں تبدیلی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کے لیے اچھی پالیسی بنائیں گے کیونکہ وہ ہمیشہ سے ہی کہتے ہیں کہ ٹی

’بلیو ویل‘ کے بعد ’مومو‘ کی دہشت

August 12, 2018 - 16:05
Posted in:

’بلیو ویل ‘گیم کی دہشت کے بعد ’مو مو‘ کے نام سے ایک نیا چیلنج گیم سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں نوجوانوں اور بچوں کی اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ’مومو‘ نام کے چیلنج گیم کی وجہ سے ہی ارجنٹائن کی 12 سالہ بچی کی موت واقع ہوئی ہے ۔اصل میں ’مومو‘ مختلف سوشل میڈیا جیسے واٹس ایپ، فیس بک اور یوٹیوب پر ایک اکاؤنٹ ہے۔ یہ اکاؤنٹ خواتین کی ڈراؤنی تصاویر پر مشتمل آرٹ ورک کا استعمال کرتا ہے۔بلیو وہیل گیم کی طرح مومو چیلنج میں بھی شریک افراد کو مخصوص احکام پر عمل کرنے کا کہا جاتا ہے، ان احکامات میں اجنبی فون نمبروں پر لوگوں سے رابطہ کرنے اور اسی طرح کے دیگر ک

لارڈز ٹیسٹ ،بھارتی ٹیم کے مینیو میں بیف پاستہ شامل

August 12, 2018 - 16:05
Posted in:

لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن کھانے کے وقفے میں بھارتی ٹیم کو بیف پیش کیا گیا، لارڈز ٹیسٹ کے پل پل کی خبر دینے والے بھارتی بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کھانے کا مینیو بھی شیئر کردیا۔ اس سے قبل کے کوئی تنازع ہو بی سی سی آئی نے یہ بھی کہہ دیا کہ کھانے میں بیف پاستہ کے علاوہ گرلڈ چکن ،سوپ،دال مکھنی،آلو اور باسمتی چاول بھی تھے۔بی سی سی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھانا دونوں ٹیموں کے لئے ہوتا ہے،بیف کے علاوہ بھی ڈشیں تھیں ضروری نہیں کہ بھارتی ٹیم کو بیف ہی کھانا پڑا ہو۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

جہانگیر ترین، علیم خان کی چوہدری برادران سے ملاقات

August 12, 2018 - 16:05
Posted in:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے چوہدری برادران سے ملاقات کی ۔لاہور میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے نام کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کے لیے جاری فائدے مند پراجیکٹ جلد مکمل کیے جائیں گے۔اسموقع پر رہنما ق لیگ پرویز الہٰیکا کہنا تھا کہ 10 سالوں میں شہبازشریف نے پنجاب کا بیڑا غرق کیا ہے ، انہوں نے شیخ چلی کی طرح منصوبے بنائے جو دیرپا نہیں تھے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

August 12, 2018 - 15:36
Posted in:

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا جس کے بعد یکم ذوالحجہ 13 اگست اور عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔
ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی مرکزی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کے بعد چیئرمین ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے محکمہ موسمیات کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی۔
محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا تھا۔

پی ٹی آئی کے وفد کی ایاز صادق سے ملاقات

August 12, 2018 - 15:05
Posted in:

تحریک انصاف کے وفد نے اسد قیصر کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی ہے جس میں کل ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق سےاسپیکرہاؤس میں ملاقات ہے۔ملاقات میں پی ٹی آئی کے نامزد اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار اسد قیصر کے علاوہ پرویز خٹک اورفواد چوہدری بھی شامل تھے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ساتھ نہیں چلیں گے تو معاملہ آگے نہیں بڑھے گا، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا عمران خان کا وژن ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تحفظات کو سنا جائے گا، ملاقات میں مسلم لیگ ن

شاہ سلمان کی عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

August 12, 2018 - 15:05
Posted in:

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔عمران خان کےنام ایک پیغام میں شاہ سلمان نےکہا ہے سعودی عوام اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہیں۔دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بھی پی ٹی آئی عمران خان کو مبارکباد کا پیغام بھیجا گیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کی خوشحالی اور عمران خان کی صحت کے لیے بھی دعا کی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

چین کے جنوبی صوبے میں طوفانی بارشیں

August 12, 2018 - 14:05
Posted in:

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مقامات پر راستے بند ہوگئے ہیں۔مقامی میڈیا کےمطابق مسلسل بارشوں سے مختلف شہروں میں سڑکیں دریا کامنظر پیش کر رہی ہیں۔کئی مقامات پر گاڑیاں بارش کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، جبکہ نشیبی علاقوں میں گھر اور دکانیں بھی سیلابی پانی میں گھری ہوئی ہیں۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

کراچی میں میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان

August 12, 2018 - 14:05
Posted in:

سندھ میٹرک بورڈ کی جانب سے سائنس گروپ کے امتحانات 2018 کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے،امتحانات میں 98 ہزار834 طلبہ کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا مجموعی تناسب 63 فیصد رہا۔سائنس گروپ سے پہلی پوزیشن 799 نمبروں کے ساتھ کراچی پبلک اسکول کی طالبہ فاریہ آصف نے حاصل کی، دوسری پوزیشن آمنہ اقبال جبکہ تیسری پوزیشن محمد جنید احمد نے حاصل کی۔ جنرل گروپ سے پہلی پوزیشن صبیح الضحہ نے762 نمبروں کے ساتھ حاصل کی جبکہ مدیحہ زاہد نے دوسری اور لائیبہ اطہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبات کی کامیابی پرمیٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے طالبات کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کامیاب طلبہ یاد رکھیں کہ وقت

کل ملک کی جمہوری تاریخ کا اہم دن کیوں؟

August 12, 2018 - 13:05
Posted in:

کل ملک کی جمہوری تاریخ کا اہم دن ہوگا ، نئی پندرہویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوگا۔پاکستان کی جمہوری تاریخ کا اہم دن قریب آ گیا،ملک میں عام انتخابات کےبعد مسلسل تیسرے جمہوری دورکاآغاز 13 اگست کوہونے جارہاہے۔ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی کاپہلااجلاس پارلےمنٹ ہاؤس میں پیرکی صبح دس بجےہوگا،پہلے روز نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔قومی اسمبلی کےپہلےاجلاس کی صدارت اسپیکر سردارایازصادق کریں گےجو نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیں گےاور کارروائی ختم ہوجائےگی۔15 اگست کو اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر، 16 اگست کو وزیراعظم کاانتخاب ہو گا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کےلیےملتوی کردیاجائےگا۔قومی اسمبلی

نوبل انعام یافتہ برطانوی مصنف انتقال کر گئے

August 12, 2018 - 13:05
Posted in:

نوبل ایوارڈ یافتہ برطانوی مصنف وی ایس نائپول پچیاسی سال کی عمر میں برطانیہ میں انتقال کرگئے، انہیں ملکہ برطانیہ کی جانب سے اعلیٰ شاہی اعزاز نائٹ ہوڈ اور’سر‘ـ کے خطاب سے بھی نوازا گیا تھا۔ودیادھر سورج پرسادھ نائپول نے سال 2001 میں ادب کے شعبے میں نوبل پرائز حاصل کیا۔ ان کی مشہور تصنیفات میں اے ہاوس فار مسٹر بسواس، ان اے فری اسٹیٹ اور اے بینڈ ان دی ریور شامل ہیں۔ وی ایس نائپول کا تعلق بھارتی گھرانے سے تھا۔ وہ اٹھارہ سال کی عمر میں مایہ ناز آکسفورڈ یونی ورسٹی کے وظیفے پر برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

یوسف رضا گیلانی کی سکیورٹی واپس لینے پر بلاول کا شدید ردعمل

August 12, 2018 - 13:05
Posted in:

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی سکیورٹی واپس لیے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہارون بلور اور سراج رئیسانی کی شہادتیں لمحہ فکریہ نہیں ہیں۔اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی سے سکیورٹی واپس لینا مجرمانہ عمل ہے، حکومت بتائے کہ یوسف رضا گیلانی کی سکیورٹی ہٹاکر وہ کس کے لیئے آسانیاں کر رہی ہے۔انہوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت کو معلوم نہیں ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور ان کا خاندان دہشت گردوں کے نشانے پر ہے؟بلاول کا کہنا تھا کہ اسی طرح کے مجرمانہ عمل کے باعث علی حیدر گیلانی اور شہباز تا

ناسا کا جدید ترین خلائی مشن ’پارکر‘ خلا میں روانہ

August 12, 2018 - 13:05
Posted in:

امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کا سورج کی سطح پر تحقیق کے لیے جدید ترین خلائی مشن’پارکرـ‘ خلا میں روانہ کردیا گیا ۔خلائی راکٹ ’پارکر سولر پروب‘ ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناورل ایئرفورس اسٹیشن سے بھیجا گیا۔ سورج کا زمین سےفاصلہ 15 کروڑ کلومیٹر ہے۔ جبکہ پارکر سولر پروب 40 لاکھ میل دور مدار میں گردش کرے گا جسے مشن کے دوران انتہائی گرمی اور تابکاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مشن براہِ راست سورج کی طرف جائے گا اور 6.5 لاکھ کلومیٹر کے محفوظ فاصلے سے اپنے اعداد و شمار جمع کرے گا۔ اس سے قبل خلائی راکٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا۔اس مشن کی تیاری گزشتہ برس سے جاری تھی جس میں سورج کو چھونے او

’انڈیا کے بیٹنگ یونٹ میں لڑنے والے کردار کی کمی ہے‘

August 12, 2018 - 12:54
Posted in:

انڈیا کی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف لارڈز کے تاریخی میدان پر جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بارش کی نظر ہونے کے بعد انڈین ٹیم بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر صرف 107 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ایجبسٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد سے ہی انڈین ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا تھا اور اب دوسرے میچ کی پہلی اننگز کے بعد اس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔انڈیا کے سابق کرکٹر اور کپتان سنیل گواسکر نے ٹائمز آف انڈیا میں لکھا کہ انڈیا کے بالروں نے ایک بار پھر اپنا کام دکھایا لیکن ان کی بیٹنگ ناکام رہی ہے۔ انھوں نے لکھا: '

چارسدہ ، پرانی دشمنی پر گولیاں چل گئیں,6 افراد جاں بحق

August 12, 2018 - 12:05
Posted in:

چارسدہ کے علاقے رجڑمیں دوگروپوں میں فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔چارسدہ کےعلاقہ رجڑمیں قلندرشاہ اورصابر شاہ نامی افرادمیں آپس میں معمولی بات پرتکرارہوگئی جس پردونوں نےایک دوسرےپراندھادھند فائرنگ کردی۔فائرنگ سےقلندر شاہ،اس کی بیوی گل رخ ،صابرشاہ، انورشاہ، احمدشاہ اور ناوی گل نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئےجبکہ 2افرادزخمی ہوئےہیں۔ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد کےمطابق مرنے والے تمام افراد آپس میں رشتےدارہیں۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا جبکہ لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پرو کے دارلحکومت میں سینکڑوں خواتین کا مظاہرہ

August 12, 2018 - 12:05
Posted in:

پرو کے دارلحکومت لیما میں سینکڑوں خواتین نے معاشرے کے بد صورت رویوں کے خلاف خواتین کے حق آواز بلند کرتے ہوئے احتجاج کیا اور سڑکوں پر نکل آئیں۔مظاہرے میں شریک خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے لیے انصاف کی اپیل سے متعلق نعرے بھی درج تھے۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اقدام قتل اور تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے تحفظ کے لیے باقاعدہ نظام مرتب کیا جائے۔ واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق 2016 میں ہر 10 میں سے 7 خواتین کو ذہنی یا جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ایف سی کی گاڑی کا بس سے تصادم، 4 اہلکار جاں بحق

August 12, 2018 - 12:05
Posted in:

خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن ژوب روڈ پر مسافر بس اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں 8 اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،جبکہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سے حادثے کا شکار ہونے والی بس میں بھی زیادہ تر اہلکار ہی موجود تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے علاوہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

لاہور کے جناح اسپتال سے نوزائیدہ بچہ اغوا

August 12, 2018 - 11:05
Posted in:

لاہور میں جناح اسپتال کےگائنی وارڈ سے نامعلوم خاتون نوزائیدہ بچہ اغوا کرکے غائب ہو گئی ۔ طیبہ بخاری نامی خاتون کے ہاں دو روز قبل جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں بچے کی پیدائش ہوئی جہاں سے ایک نقاب پوش خاتون رات کے وقت بچہ اغوا کرکےلےگئی ۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے بچے کو لے جانے والی خاتون کی تلاش جاری ہے ۔ اغوا کا مقدمہ بچے کے والد نعیم الرحمان کی مدعیت میں تھانا گارڈن ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

قومی اسمبلی میں اقلیتوں اور خواتین کی نشستوں کا اعلان

August 12, 2018 - 11:05
Posted in:

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 158 ہو گئی جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 82 تک پہنچ گئی۔قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں ملنے کے بعدپیپلزپارٹی کے اراکین کی تعداد 52 ہوگئی جبکہ متحدہ مجلس عمل کی نشستوں کی تعداد15 ہے۔تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشستوں پرشیریں مزاری ، منزہ حسن ،عندلیب عباس اورسابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی بیوی کی بہن نفیسہ عنایت الله خان خٹک اور بھتیجی ساجدہ بیگم سمیت 16اراکین کونامزد کیا۔مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگز

ذو الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

August 12, 2018 - 11:05
Posted in:

پاکستان میں اسلامی سال کے آخری مہینے ذو الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش کل دوپہر 2 بجکر 59 منٹ پر ہوچکی ہے اور فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق 12 اگست کی شام کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔آج چاند نظر آنے کی صورت میں پاکستان میں عیدالاضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی، تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگ

’عمران خان کی زبان سے نکلنے والے الفاظ پر بھروسہ ہے‘

August 12, 2018 - 11:05
Posted in:

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلققات میں بہتری کے لیے عمران خان کی زبان سے نکلنے والے الفاظ پر بھروسہ ہے۔بھارتی سابق بلے باز نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر بھروسہ ہے ایک سیٹ سے کامیابی کا سفر شروع کرنےوالا آج وزیرا عظم بن گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بارش کے بعد اٹھنے والی سوندھی خوشبو اور تبدیلی کی آس ہیں۔واضح رہے سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو اور سدھو کو آخر کار پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حلف برداری کے با ضابطہ دعوت نامے مل گئے۔پی ٹی آی چیئرمین عمران خان کی وزیر ا

جہانگیر ترین پرویز الہیٰ سے ملنے لاہور پہنچ گئے

August 12, 2018 - 11:05
Posted in:

پنجاب میں حکومت سازی کے لیے جہانگیر ترین جوڑ توڑ کا محاذ سنبھالنے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں آج وہ مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق مرکز کے بعد اب پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے پنجاب کا رخ کرلیا جہاں وہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ کے سلسلوں کو آگے بڑھائیں گے۔جہانگیر ترین آج لاہور میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ قائد اعظم کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کریں گے جس میںاسپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر غور کیا جائے گا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ میں 7 ارب روپے غائب ہونے کا انکشاف

August 12, 2018 - 10:56
Posted in:

اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ میں 7 ارب روپے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر قومی ایئرلائین میں مالی بے ضابطگیوں کی چھان بین شروع کر دی اور اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے کو خصوصی مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
مراسلے میں لکھا گیا کہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے پی آئی اے کو فنڈز کی مد میں فراہم کی جانے والی رقم 30.81 ارب روپے ہے جبکہ ایئرلائن کے فنانس ڈیپارٹ کی جانب سے فراہم کردہ حساب کی رقم 23.565 ارب روپے ظاہر کی گئی ہے اس طرح تقریبا 7 ارب روپے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ضلع کرم میں سر سبز پاکستان کے تحت شجرکاری مہم

August 12, 2018 - 10:05
Posted in:

ضلع کرم میں محکمہ جنگلات نے سر سبز پاکستان مہم کے تحت مون سون شجرکاری مہم شروع کردی ، مہم کو14 اگست تک جاری رکھا جائے گا جس میں 5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ڈویژنل فارسٹ آفیسر اصغر خان کے مطابق مہم میں ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سمیت مختلف علاقوں میں بھی یہ مہم عوام کے تعاون سے 14 اگست تک جاری رکھی جائے گی جس میں 5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ اضعر خان کا کہنا ہے کہ مہم زور و شور سے جاری ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے اور درختوں کی کٹائی روکنے کیلئے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریںگے۔انہوں نے مہم میں نئے پودے لگانے کو اپنا قومی فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا ہما

Pages