casusl hookup review hookup Vincentown New Jersey best site to hookup with older woman gay byu hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اہم وفاقی وزرا بھی عثمان بزدار کی تبدیلی کے خواہش مند، علیم خان کو وزیراعلی پنجاب بنائے جانے کا امکان

لاہور: پنجاب کے بعد وفاق میں بھی عثمان بزدار کی تبدیلی کی گونج سنائی دینے لگی، اہم وفاقی وزراء بھی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کی حمایت کردی، جس کے بعد ان کی جگہ تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سینئرز وزرا نے وزیراعظم کو عثمان بزدار کی تبدیلی کا مشورہ دے دیا ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری وزارت اعلی کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں، جبکہ اسد عمر، گورنر چوہدری سرور بھی تبدیلی کے خواہش مند ہیں، اسی طرح پرویز خٹک بھی گورننس اور پارٹی کا امیج بہتر کرنے کے لیے عثمان بزدار کی تبدیلی کے خواہش مند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل بھی پنجاب میں متحرک پارٹی شخصیت کو وزیراعلیٰ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے وزیراعظم کو علیم خان اور ترین گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا تجویز دی ہے، اور پنجاب میں بزدار کی جگہ پی ٹی آئی کا نیا وزیر اعلیٰ لانے کا مشورہ دیا ہے، علیم خان کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے میں جہانگیر ترین اور علیم گروپ نے بھی بھرپور حمایت کا عندیہ دیا ہے۔

سینئر قیادت کی تجویز ہے کہ علیم خان اور ترین گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے سے مقتدر حلقے بھی راضی ہیں اس لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنا ہی بہتر ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم تمام سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

You might also like

Comments are closed.