hookup Hawleyville 80 hookup hookup Cragsmoor New York glasgow hookups hookup Blooming Grove

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا، اجلاس بلانے کیلیے ریکوزیشن جمع کرانے کا امکان

اسلام آباد: اپوزیشن نے حکومت  کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا ہے، جس کے بعد قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن آج جمع کروانے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا ہے، جس پر 80 سے زائد اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں جس میں پیپلزپارٹی، ن لیگ، جے  یو آئی، اے این پی، بی این پی مینگل اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے دستخط  کیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیارکر رکھی ہے،  تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کے لیے ریکوزیشن آج جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔ اپوزیشن نے ارکان اسمبلی کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کروانے کا ٹاسک ن لیگ کو دیا گیا ہے، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے چیمبر کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

ریکوزیشن جمع کرانے کے بعد اسپیکرقومی اسمبلی 15 دن میں اجلاس بلانے کے پابندہوں گے ، دوران اجلاس تحریک عدم اعتمادپر7دن میں کارروائی کرنا ہوگی۔

عدم اعتماد کا مسودہ

ذرائع کے مطابق مجوزہ مسودے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیریقینی صورتحال ہے، خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، جب کہ قائد ایوان اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھوچکے ہیں، اس صورتحال کے تناظر میں قائد ایوان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جاتی ہے۔

You might also like

Comments are closed.