اسلام آباد: 24 سال بعد پاکستان کے دورہ پر آئی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فیملی کو بھارت سے دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے.
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی روکنے کے لیے بھارت ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈوں اور سازشوں پر اتر آیا ہے، نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کروانے کی بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی۔
پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کو انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے، جس میں انہیں پاکستان جانے پر خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی ملی، دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کا مقصد نیوزی لینڈ کی ٹیم کی طرح دورہ ادھورا چھوڑ کر چلی جائے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکیاں انسٹا گرام پر جعلی اکاؤنٹ jyot.isharma391 سے دی گئیں۔ دھمکیوں کے پیچھے بھارتی ریاست گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی نام کا شخص ملوث ہے، مرائدل تیواڑی گجرات میں آئی ایم سی لمیٹڈ میں انوائرمینٹل، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر ہے جس کا ای میل ایڈریس mridul.tiwari07@gmail.com اور موبائل فون نمبر 00917060185885 ہے۔
Comments are closed.