ماسکو: روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے یوکرین میں فوجی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی فوجی کارروائی میں کسی نے مداخلت کی تونتیجہ انتہائی سنگین ہو گا، نتائج اتنے سنگین ہوں گے جوپہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھے ہوں گے۔
روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو محفوظ علاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔ کارروائی میں ہونے والے خون خرابے کی ذمہ داری یوکرین پرعائد ہوگی۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی حملے کے بعد ہتھیار نہیں ڈالیں گے، روسی حملے کے بعد ملک میں مارشل لا نافذ کردیا ہے،یوکرین روس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتا ہے۔
خیال رہے کہ روس نے یوکرین میں فوجی کارروائی شروع کردی ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں روس کو لعن طعن کیا جارہاہے۔
Comments are closed.