مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں غاصب سیکورٹی فورسز اور حریت پسندوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ایک کشمیری نوجوان کی شہادت ہوئی ہے ، اطلاعات کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے۔
قبل ازیں کشمیر پولیس، بھارتی فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے شوپیاں کے چرمرگ زینہ پورہ گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر رکھا تھا۔
بھارتی فوج کا دعوی ہے کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں فریقین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔اس دوران دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کشمیری حریت پسند شہید ہوگیا.
Comments are closed.