بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نوشکی اور پنجگور میں فورسز کا آپریشن، 13 دہشت گرد ہلاک، 7 جوان شہید

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے نوشکی اور پنجگور میں آپریشن کے دوران 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے نوشکی اور پنجگور میں آپریشن کیا جس میں 13 دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کیا،

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ نوشکی میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ پنجگور میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

دہشت گردوں کے حملے میں افسر سمیت 7 جوان شہید ہوئے، پنجگور میں فرار دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، 4 سے 5 دہشت گردوں کو گھیرے میں  لے لیا گیا۔

You might also like

Comments are closed.