بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاپتہ افراد انسانی المیہ اور ریاست پر بدنما داغ ہے، سینیٹر مشتاق احمد خان

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ ملک میں لاپتہ افراد انسانی المیہ اور ریاست پر بدنما داغ ہے۔

سینیٹ اجلاس میں وقفہ برائے سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ خیبرپختون خوا، قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں ہزاروں افراد لاپتہ ہیں جن کے بچے، خواتین اور بزرگ ان کا سالوں سے انتظار کر رہے ہیں۔

مشتاق احمد خان نے سوال اٹھایا کہ کیا لاپتہ افراد کے خاندان کو حکومت قانون معاونت فراہم کر رہی ہے۔

 

سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ لاپتہ افراد کا بل مسنگ ہوگیا ہے، لاپتہ افراد کا معاملہ ایک  اہم  مسئلہ ہے، لاپتہ افراد سے متعلق بل تیار کیا جو قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق بل سینیٹ کو بھیجا گیا ہے، معلوم نہیں لاپتہ افراد کا بل سینیٹ میں کیوں پیش نہیں ہو رہا، حکومت کا بل ہے حکومت ہی لا سکتی ہے میں نہیں لا سکتا۔

You might also like

Comments are closed.