بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا اسلاموفوبیا کیخلاف کینیڈین ہم منصب کے بیان کا خیر مقدم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کے خلاف بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کی مذمت پر مبنی بیان  کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے، جسٹن ٹروڈو کا بروقت اقدام میرے اس مطالبے کی حمایت ہے جو دہرا رہا ہوں۔

خیال رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کی مذمت کی ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ آج کیوبیک سٹی کی مسجد پر حملے اور اسلامو فوبیا کے خلاف ایکشن کی یاد کا پہلا قومی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے کے پانچ سال بعد بھی ہماری ہمدردی متاثرین اور ان چھ لوگوں کے پیاروں کے ساتھ جن کی جانیں لی گئیں۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ان لوگوں کے لیے ہمیشہ حاضر ہیں جن کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے بدل گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور نفرت کی دیگر تمام اقسام کے خلاف لڑتے ہوئے مل کر کام کرنا چاہیے اور ہم کریں گے، اس طرح ہمارا ملک زیادہ مضبوط ہوگا۔

You might also like

Comments are closed.