بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپرا یکم فروری کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

درخواست کے مطابق دسمبر 2021 میں 8 ارب 52 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی، 22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے نے درخواست دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 99 پیسے کمی کی تھی۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

You might also like

Comments are closed.