بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی والوں کا حق مانگ رہے ہیں، یہ آواز اب دب نہیں سکتی، حافظ نعیم الرحمان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں کا حق مانگ رہی ہے اور یہ آواز اب دب نہیں سکتی۔

سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے کے 22ویں روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کا حق مانگنے پر سندھ حکومت کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے، پاکستان کی سیاسی جماعتیں مقامی حکومتوں کو بااختیار نہیں بنانا چاہتیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی پورے صوبے کی معیشت چلاتا ہے، ہمارے مطالبے میں کیا غیر قانون بات ہے، آپ کراچی کو حق دے دیں، ہم اٹھ کر چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مطالبے کے بعد سندھ حکومت دباؤ میں آگئی ہے، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو صورتِ حال کا نوٹس لینا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کی ہر سڑک پر دھرنے یا مارچ کریں گے، اتوار کو سندھ اسمبلی کے سامنے جاری دھرنے جلسے میں تبدیل ہوگا، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق شرکت کریں گے۔

You might also like

Comments are closed.