وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے عالمی اسکالرز کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ دنیا کی بہترین شخصیت تھے جبکہ انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نےاخلاقیات کے معیار کو بلند کیا۔ ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی کو بہت اہمیت حاصل تھی اور قانون کی حکمرانی پر سختی سے عمل ہوتا تھا۔ وہی معاشرے پھلتے پھولتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔
عمران خان نے کہا کہ نبی ﷺ کی مثالوں پر عمل کرنا ہی خوشحالی کا راستہ ہے جبکہ غریب اور امیر کے لیے الگ قوانین میں قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔
Comments are closed.