بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

“حکمران مغربی طاقتوں کے ایما پر سیکولر ازم کا ایجنڈا بڑھا رہے ہیں”

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج ا لحق کا کہنا ہے کہ حکمران مغربی طاقتوں کے ایما پر سیکولر ازم کا ایجنڈا بڑھا رہے ہیں، قادیانیت اور اسلام بیزار قوتیں مذہبی طاقتوں سے خوف زدہ ہیں، جماعت اسلامی عقیدہ تحفظ ختم نبوت کی پشتیبان ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ  علما کرام ملک میں نفاذ شریعت کے لیے کردار ادا کریں، پاکستان کا مستقبل قرآن وسنت ہے، سیکولر طاقتوں کا راستہ روکنا ہوگا، عوام قرآن وسنت کی بالادستی کیلیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی 70فیصد سے زائد آبادی بھوک اور فلاس کا شکار ہے، عالمی اداروں کو پہلی ترجیح میں خوراک اور تعلیم کے لیے فوری طور پر اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ افغانستان میں معاشی بدحالی، انفراسٹرکچر اور اداروں کی تعمیرنو کا کام موثر انداز میں کیا جاسکے۔

You might also like

Comments are closed.