روالپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات کی ضرورت ہے، افغانستان پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
پاک فوج کے ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے بحرین نیول فورس کے کمانڈر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ دورس کثیر النوعیت تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان نے ہمیشہ دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کے لیے مثبت سرگرمیاں کی ہیں۔
بحرینی کمانڈرنےافغانستان کی صورتحال میں پاکستان کےکرداراوربارڈرمینجمنٹ کوسراہا تے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کومزیدفروغ دینےکی خواہش کااظہار کیا۔
Comments are closed.