کراچی: شہر قائد میں گیس بحران بے قابو ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سندھ اسمبلی مایوسی کا شکار ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے گیس بحران پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر توانائی حماد اظہر کو خط لکھا دیا۔
ایم پی اے راجہ اظہر نے خط میں لکھا کہ کراچی بالخصوص میرے حلقے میں گیس بحران شدید ہوگیا ہے، بحران پر شہری سوئی گیس اور حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، صورتحال پی ٹی آئی کے ہاتھوں سے نکل رہی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ صورت حال بلدیاتی انتخابات میں نقصان پہنچائے گی، وزیراعظم عمران خان اور وزیر توانائی حماف اظہر گیس بحران پر نوٹس لیں۔
Comments are closed.