پشاور:خیبر پختون خواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں سیاسی گرما گرمی کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختون خواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ صبح 8بجے سے شروع ہونے کے بعد شام 5بجے بند کردی گئی، پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان سمیت 17 اضلاع میں پولنگ ہوئی۔
خیبر پختون خواہ کے 17 اضلاع کی جنرل نشستوں کیلئے 19 ہزار 282 امیدوار مدمقابل ہیں، خواتین کی نشستوں کیلئے 3 ہزار 905 امیدواروں میں مقابلہ ہے، بلدیاتی انتخابات کےلیے ووٹرز کو مختلف رنگ کے 6 بیلٹ پیپرزدیے جاری کیے گئے تھے۔
خیبر پختون خواہ کے 17 اضلاع کے بلدیاتی الیکشن میں دن بھر میں بے شمار لڑائی جھگڑے دیکھنے کو ملے جبکہ باجوڑ کے علاقے کمر سرماموند میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے تھے، دھماکاعوامی نیشنل پارٹی کے حامیوں کی گاڑی پر ہوا تھا، جس میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے تھے۔
لکی مروت کے علاقے گورنمنٹ مڈل اسکول ملتان منجوالہ میں 2گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ سے ووٹرز میں خوف وہراس پھیلا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پابندی کے باوجود کیمروں کا آزادانہ استعمال کی گیا، بعض خواتین پولنگ اسٹیشنز میں مردوں کے داخل ہونے پر دو تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا ، جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
Comments are closed.