اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے بعد پیٹرول کی قیمت 140روپے مقرر ہوئی ہے، میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 5روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 7روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، مٹی کا تیل سستاہونے کے بعد 109روپے ہوگئی ہے۔
نوٹی فکیشن میں مزید بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7روپے ایک پیسے کمی کردی گئی، جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 107روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کچھ دیر قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے ایک خوشخبری ملنے والی ہے۔
پٹرول کی قیمت پر انشاللہ آج آپکو ایک بڑی خوشخبری ملنے جارہی ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 15, 2021
Comments are closed.