بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے،  جاری بیان کے مطابق شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 100 بیسز پوائنٹس اضافے کے بعد شرح سود 8.75 فیصد سے بڑھ کر 9.75 فیصد ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود بڑھانے کا فیصلہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا ہے، عالمی منڈی میں زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ملکی تجارتی خسارہ میں اضافہ ہوا ہے۔

You might also like

Comments are closed.