اسلام آباد: قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کراچی میں کرونا سے متاثر ہونے والی خاتون میں اومی کرون وائرس کی تصدیق کردی۔
قومی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کی پاکستان میں بھی تصدیق کردی ہے، قومی ادارہ صحت کے مطابق اومیکرون کی تصدیق جینوم سیکوینسنگ مکمل ہونے کے بعد کی گئی، اومیکرون وائرس کا یہ پہلا تصدیق شدہ کیس ہے، اس کے رجحانات کی شناخت کے لیے مشتبہ نمونوں کی مسلسل نگرانی کی جاری ہے۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا کے پرانے و نئے ویرینٹ سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن اہم ہے، شہری ترجیحی بنیادوں پر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔
Comments are closed.