اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے احتجاج کا نوٹس لے لیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادر میں ماہی گیروں کی گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کو حق دو کے نام سے تحریک جاری ہے،ان ماہی گیروں کا احتجاج رنگ لے آیا ہے، اور وزیراعظم نےمظاہروں کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے جائز مطالبات ماننے کی حامی بھر لی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے، فشنگ ٹرالرز کی غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، اور اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔
I have taken notice of the very legitimate demands of the hardworking fishermen of Gwadar. Will be taking strong action against illegal fishing by trawlers & will also speak to CM Balochistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 12, 2021
خیال رہے کہ گوادر میں بلوچستان کو حق دو کے نام سےٹھریک شروع کی گئی ہے، جس کی قیادت مولانا ہدایت الرحمان کررہے ہیں۔
Comments are closed.