کراچی : امیر جماعت اسلامی کرچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ جاگیردار طبقہ شہری علاقوں کو فتح کرنا چاہتا ہے، تعصب پر مبنی بل کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
ادارہ نور حق میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی رائے کو دبا کر اختیارات چھیننا چاہتی ہے ہم ایسا ہونے نہیں دینگے،یہاں پر ایک بااختیار شہری حکومت کا قیام ہونا چاہیے،کسی بھی صورت لسانی یا تعصب والی سیاست قبول نہیں کرینگے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد پیپلزپارٹی نے اقتدار اور اختیارات تھرڈ TIERکو منتقل کرنے کی بجائے جاگیرداروں کے حوالے کردیے ۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ بلدیاتی کالے قانون کے حوالے سے جماعت اسلامی اور پاک سرزمین پارٹی میں سو فیصد اتفاق ہے اس حوالے سے آئندہ بھی ملاقاتیں اور تبادلہ خیال جاری رہے گا ،دونوں جماعتیں اپنے اپنے سیاسی پلیٹ فارم سے اس بل کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا بلدیاتی قانون 2021کراچی دشمن بل ہے ، ہم اس کی مکمل مخالفت کرتے ہیں۔آج ہم جماعت اسلامی کے پاس بات چیت کے لیے آئے ہیں کسی سیاست کے لیے نہیں آئے ۔
Comments are closed.