بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف چالان تیار کرلیا، ایف آئی اے نے چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے۔ شہباز شریف خاندان کے چند ملازمین سمیت 17 سے زائد افراد کو چالان میں نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے سی ایف او محمد عثمان بھی نامزد ہیں، ایف آئی اے حکام 11 دسمبر کو عدالت میں چالان جمع کرائیں گے۔

You might also like

Comments are closed.