بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضمنی الیکشن: لاہور کے حلقہ این اے 133 میں پولنگ جاری

لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں جس کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ میں کل 13 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جس میں آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اورڈی آئی جی آپریشنزمحمد احسن یونس نے  این اے 133 کے کنٹرول روم کا دورہ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے سیکیورٹی ولاجسٹک انتظامات پر بریفنگ دی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پرویز ملک کے انتقال سے خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر پہلے ہی مقابلے سے باہر ہو چکے ہیں۔

پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز مسلم لیگ (ن) اور اسلم گل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز 4 لاکھ 40 ہزار 85 ہیں، جن میں مرد ووٹرز 2 لاکھ 33 ہزار 558 اور خواتین 2 لاکھ 6 ہزار 927 ہیں۔ 254 پولنگ اسٹیشنز میں سے 21 انتہائی حساس اور 199 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.