بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ قانون سازی ذاتی یا سیاسی فوائد کے لیے نہیں کر رہے، انتخابی اصلاحات پر قانون سازی جمہوری نظام کے لیے ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومتی و اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، جس میں وفاقی وزرا،سمیت 150 سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی، ظہرانے میں ق لیگ، ایم کیو ایم، جی ڈے اے کے ارکان بھی شریک ہوئے۔ ظہرانے میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی سے آگاہ کیا، جبکہ ارکان کو کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

You might also like

Comments are closed.