بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کمر توڑ مہنگائی، شہباز شریف کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شیرف نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، پیٹرول، معیشت اور مہنگائی پر بس نہیں چل رہا تو استعفیٰ دینا وزیراعظم عمران خان کے بس میں ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان استعفیٰ لکھ کر عوام کو فوری ریلیف دیں، چینی کے بعد پیٹرول اور اس پر بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ عوام پر مہنگائی کی بمباری ہے، ظلم کی یہ حکومت نہیں چل سکتی۔

You might also like

Comments are closed.