بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) پر پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی،وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی۔

سمری میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام کا کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کی ہے، ٹی ایل پی نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت سے ٹی ایل پی کے حوالے سے رائے مانگی تھی، جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی اراکین اسمبلی کی رائے کے بعد وفاقی حکومت کو کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری ارسال کی تھی۔

You might also like

Comments are closed.